- Advertisement -
نیویارک ۔ 22 جون(اے پی پی) امریکا میں قدرتی گیس کے نرخوں میں اضافے کا رجحان رہا اور قدرتی گیس کے نرخ 5 فیصد اضافے سے 9 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نیویارک مرکنٹائل ایکسچینج میں کاروباری سرگرمیوں کے دوران قدرتی گیس کے معاہدے 12.4 سینٹ کے اضافے سے 2.747 ڈالر فی ملین برٹش تھرمل یونٹس میں طے پائے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ قدرتی گیس کے نرخوں میں اضافے کی وجہ گرمی کی شدت برقرار رہنے کی پیشگوئی کے باعث ایئر کنڈشننگ کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے توانائی کی طلب میں اضافے کا امکان ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=9529
- Advertisement -