امریکا میں قدرتی گیس کے نرخوں میں اضافہ

105

نیویارک ۔ 11 اکتوبر (اے پی پی) امریکا میں قدرتی گیس کے نرخوں میں اضافے کا رجحان رہا اور قدرتی گیس کے نرخ 4.7فیصد کی بہتری سے 21ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔ نیویارک مرکنٹائل ایکسچینج میں کاروباری سرگرمیوں کے دوران قدرتی گیس کے آئندہ ماہ ترسیل کے معاہدے 14.4سینٹ کے اضافے سے 3.193 ڈالر فی ملین برٹش تھرمل یونٹ میں طے پائے۔