- Advertisement -
نیویارک ۔ 17 جون(اے پی پی) امریکا میں قدرتی گیس کے نرخوں میں اضافے کا رجحان رہا جس کی وجہ درجہ حرارت میں اضافے کی پشگوئی کے باعث ائیرکنڈشننگ کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے توانائی کی طلب میں اضافے کا امکان ہے۔ نیویارک مرکنٹائل ایکسچینج میں کاروباری سرگرمیوں کے دوران قدرتی گیس کے نرخوں میں 0.7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور جولائی کیلئے معاہدے 1.9 سینٹ کی بہتری سے 2.604 ڈالر فی ملین برٹش تھرمل یونٹس میں طے پائے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=9049
- Advertisement -