امریکا میں قدرتی گیس کے نرخوں میں کمی

76

نیویارک ۔ 16 جولائی (اے پی پی) امریکا میں قدرتی گیس کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ اس کی پیداوار میں اضافہ اور طلب میں اعتدال ہے۔نیویارک میں قدرتی گیس کے اگست کیلئے سودے 24 سینٹ(0.8 فیصد) کم ہوکر 2.961 ڈالر فی ملین برٹش تھرمل یونٹ رہے۔ماہرین کے مطابق آئندہ ہفتے گیس کی یومیہ کھپت رواں ہفتے کی شرح 77.4 ارب مکعب فٹ یومیہ سے بڑھ کر 78.4 ارب مکعب فٹ یومیہ ہونے کا امکان ہے۔