امریکا میں قدرتی گیس کے نرخوں میں کمی کا رجحان

136

نیویارک ۔ 27 اکتوبر (اے پی پی) امریکا میں قدرتی گیس کے نرخوں میں کمی کا رجحان رہا جس کی وجہ درجہ حرارت میں اضافے کی پیشگوئی کے باعث توانائی کی طلب میں کمی کا امکان ہے۔ نیویارک مرکنٹائل ایکسچینج میں کاروباری سرگرمیوں کے دوران قدرتی گیس کے نرخ 2 فیصد کمی کے ساتھ ڈیڑھ ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئے اور نومبر میں ترسیل کے سودے 5.7 سینٹ کی کمی سے 2.774 ڈالر فی ملین برٹش تھرمل یونٹس میں طے پائے۔