امریکا میں پاکستان کے سفیر اعزاز چوہدری کا اٹلانٹک کونسل کے جنوبی ایشیائی مرکز میں مذاکرے سے خطاب

126

اسلام آباد ۔ 08 جون (اے پی پی) امریکا میں پاکستان کے سفیر اعزاز چوہدری نے پاکستان اورامریکا کے درمیان اعتماد کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیتے کہاہے کہ دونوں ممالک کے پاس افغانستان میں امن کے قیام کیلئے مل کر کلیدی کردار ادا کرنے کا موقع موجود ہے، ماضی میں تعلقات میں اتارچڑھاو کے باوجود دونوں ممالک نے دیرپا امن کے مقاصد کیلئے ایک دوسرے کے ساتھ مل کرکام کیا ہے ،افغان قیادت کی جانب سے اپنی ناکامیوں کا ملبہ پاکستان پر ڈالنے سے افغانستان میں امن کے مقاصد حاصل نہیں کئے جاسکتے۔انہوں نے یہ بات واشنگٹن میں اٹلانٹک کونسل کے جنوبی ایشیائی مرکز میں ”افغانستان کیلئے امریکی پالیسی کا علاقائی تناظر“ کے موضوع پر ایک مذاکرے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔