امریکا میں گندم کے نرخوں میں 2 فیصد کمی

107

شکاگو ۔ 28 فروری (اے پی پی) امریکا میں گندم کے نرخوں میں 2 فیصد کمی کے ساتھ تین ہفتوں کی کم ترین سطح پر رہے جس کی وجہ بعض تکنیکی وجوہات ہیں۔شکاگو بورڈ آف ٹریڈ میں وقفے سے قبل سافٹ ریڈ ونٹر ویٹ کے مئی کیلئے سودے 8.5 سینٹ کم ہوکر 4.39 ڈالر فی بشل طے پائے۔مئی کیلئے مکئی کے سودے 2 سینٹ کم ہوکر 3.69 ڈالر فی بشل طے پائے۔اسی عرصے کیلئے سویابین کے سودے 4.25 سینٹ کمی کے بعد 10.20 ڈالر فی بشل طے پائے۔