امریکا کا ایران پر نئی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان

144

تہران ۔13مئی (اے پی پی):امریکا نےایران پر نئی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ تاس کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ امریکا نے جوہری ہتھیاروں کی تیاری میں مبینہ کردار پر ایران کے3 افراد اور ایک ادارے پر پابندیاں عائد کی ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ پابندیوں کے لیے نامزد ایک کمپنی فویا پرس پراسپیکٹیو ٹیکنالوجیسٹ ہے، جس کے ساتھ تین افراد مبینہ طور پر ملک کی وزارت دفاع کے تحت ایران کی دفاعی اختراع اور تحقیق کی تنظیم سے منسلک ہیں۔

یہ ادارہ اس کے فارسی مخفف ایس پی این ڈی سے بھی جانا جاتا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا کے اقدامات کا مقصد جوہری ہتھیاروں کی تحقیق اور ترقی کے لیےایس پی این ڈی کی صلاحیت میں تاخیر اور کمی کرنا ہے۔پابندیاں امریکا میں نامزد افراد اور ادارے کے کسی بھی اثاثے کو منجمد کر دے گی اور امریکی شہریوں اور کمپنیوں پر ان کے ساتھ کاروبار کرنے پر پابندی عائد کر دے گی۔