امریکا کا دیگر ممالک کو ٹیرف کی نئی شرح بارے خطوط بھیجنے کا اعلان

45

واشنگٹن ۔4جولائی (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ امریکی انتظامیہ دوسرے ممالک کو دو طرفہ تجارت کے لئے نئی شرائط اور امریکی مارکیٹ کو فراہم کی جانے والی اشیا ء پر مطلوبہ ٹیرف کی شرح بارے آگاہ کرنے جارہی ہے۔ تاس کے مطابق انہوں نے کہا کہ ہم 4 جولائی سے شروع ہونے والےمطلوبہ ٹیرف کی شرح بارے کچھ ممالک کو خطوط بھیج رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ان خطوط میں ٹیرف کی شرح کی وضاحت کی جائے گی جو ان ممالک کو امریکا کو اپنی مصنوعات کی برآمد کے لئے ادا کرنی چاہیے۔ امریکی صدر نے واشنگٹن کی جانب سے مذکورہ خطوط بھیجنے پر دیگر ممالک کے ردعمل کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انہیں امید ہے کہ ان کے خطوط بھیجنے والے اقدام کا خیر مقدم کیا جائے گا تاہم انہو ں نے ممالک کا طام واضح نہیں کیا ہے۔