انقرہ۔ 05 جولائی (اے پی پی)ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے قیمت وصول کرنے کے باوجود ایف۔35 طیاروں کی فراہمی سے انکار ڈکیتی کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہاکہ صارف (کسٹمر) کی جانب سے بروقت پیسوں کی ادائیگی کے بعد اسے خریدا سامان سامان نہ دینا کھلی ڈکیتی ہے۔ رجب طیب اردوان نے کہا کہ ترکی اب تک ایف۔ 35 طیاروں کے لیے ایک ارب چالیس کروڑ ڈالرکی خطیر رقم ادا کرچکا ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق انہوں نے کہا کہ ترک پائلٹ ایف ۔35 طیاروںکی اڑان کی تربیت لینے کے لیے امریکا گئے تھے مگر اس کے باوجو د طیارے فراہم نہیں کئے گئے ۔ امریکہ اور ترکی کے درمیان گزشتہ کچھ عرصے سے کشیدگی ہے اور اس کی وجہ ترکی کا روس کے ساتھ فوجی ساز و سامان کی خریداری کا معاہدہ ہے۔