امریکا کے ساتھ تجارتی کشیدگی،چین کا سویابین کی پیداوار میں اضافے کے لیے ہنگامی مہم کا آغاز

71

بیجنگ۔06مئی (اے پی پی)چین نے امریکا کے ساتھ تجارتی کشیدگی کے باعث سویابین کی پیداوار میں اضافے کے لیے ہنگامی مہم کا آغاز کردیا۔ذرائع ابلاغ کے مطابق چین دنیا بھر میں سویابین کا سب سے بڑا درآمد کنندہ اور صارف ملک ہے جس کی زیادہ تر سویابین کی درآمد امریکا سے ہوتی ہے تاہم صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ تجارتی کشیدگی کے باعث اس کی سویابین کی درآمد متبادل ملکوں سے جاری ہے، چینی حکام نے اس حوالے سے ایک ہنگامی مہم کا آغاز کیا ہے جس کے ذریعے ملک میں سویابین کی پیداوار میں اضافہ کرنے کی کوشش کی جائے گی تاکہ اس جنس کے حوالے سے کسی بھی ملک پر انحصار کم سے کم کیا جاسکے۔