امریکا کے ساتھ مذاکرات اس کی شرائط پر نہیں کریں گے،یورینیم کی افزودگی ہر حال میں جاری رہے گی،ایران

9
Amir Saeed Ervani
Amir Saeed Ervani

نیویارک ۔30جون (اے پی پی):ایران نے کہا ہے کہ وہ امریکا کے ساتھ مذاکرات اس کی شرائط پر نہیں کرے گا،یورینیم کی افزودگی ہر حال میں جاری رہے گی۔

العربیہ کے مطابق یہ بات اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب امیر سعید ایروانی نے امریکی ٹی وی سے گفتگو کے دوران کہی۔انہوں نے کہا کہ امریکا کے ساتھ بات چیت کے لیے فی الحال حالات سازگار نہیں،ہم ان کی شرائط پر ہر گز مذاکرات نہیں کریں گے۔

مندوب نے اس بات پر زور دیا کہ یورینیم کی افزودگی ہر حال میں جاری رہے گی، ایران کی جانب سے عالمی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے )کے ڈائریکٹر رافیل گروسی کو کسی قسم کا کوئی خطرہ لاحق نہیں ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ایجنسی کے معائنہ کار ایرانی جوہری تنصیبات تک رسائی حاصل نہیں کر پا رہے ۔