34.3 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںامریکا، خرگوش کی ٹکرکے باعث یونائٹیڈ ایئرلائن کے طیارے کے انجن میں...

امریکا، خرگوش کی ٹکرکے باعث یونائٹیڈ ایئرلائن کے طیارے کے انجن میں آگ لگ گئی

- Advertisement -

نیو یارک ۔18اپریل (اے پی پی):امریکہ کی یونائیٹڈ ایئرلائنز کے ایک طیارے کو انجن میں آگ لگنے کے باعث ایمرجنسی لینڈنگ کرنا پڑی ہے۔اے پی کے مطابق طیارے کے انجن میں آگ ٹیک آف کے فورا بعد نظر آئی اور بظاہر اس کی وجہ رن پر ایک خرگوش بنا ہے۔فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن اور ایئر ٹریفک کنٹرول کی ریکارڈنگز کے مطابق فلائٹ یو اے 2325 نے ڈینور انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے اڑان بھری تھی اور اس نے ایڈمنٹن جانا تھا جب اچانک اس کے انجن نے آگ پکڑ لیایئرپورٹ ذرائع کے مطابق بظاہر جہاز کے انجن میں اڑان بھرتے وقت رن وے پر دوڑتا ایک خرگوش پھنس گیا تھا جس کے باعث آگ لگی۔

نیو یارک پوسٹ نے ایئر ٹریفک کنٹرول لائیو کی آڈیو حاصل کی جس میں جہاز کا عملہ انجن میں لگنے والی آگ کے معائنے کے لیے کہہ رہا ہے جبکہ پائلٹ بتاتا ہے کہ یہ خرگوش کے ٹکرانے کی وجہ سے لگی۔یونائیٹڈ ایئرلائنز نے ایک بیان میں کہا کہ ’ڈینور سے ایڈمنٹن جانے والی ہماری پرواز (UA2325) جنگلی حیات کی ایک ممکنہ ٹکر کے بعد بحفاظت واپس ڈینور لینڈ کر گئی تھی۔فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے کہا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے اعداد و شمار کے مطابق 2023 میں 713 امریکی ہوائی اڈوں پر جنگلی حیات کے طیاروں سے ٹکرانے کے تقریباً 19 ہزار 400 واقعات رپورٹ کیے گئے تھے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=583851

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں