امریکا، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں اضافہ

65
سعودی گولڈ
سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی

نیویارک ۔16فروری(اے پی پی) امریکا، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ کمزور امریکی اقتصادی ڈیٹا رپورٹ کے اثرات ہے۔نیویارک میں سپاٹ گولڈ کے وقفے پر نرخ 0.4 فیصد بڑھ کر 1317.36 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.5 فیصد اضافے کے ساتھ 1320.60 ڈالر فی اونس طے پائے۔لندن میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.2 فیصد بڑھ کر 1314.56 ڈالر فی اونس رہے۔ امریکی سونے کے سودے 0.3 فیصد اضافے کے ساتھ 1317.50 ڈالر فی اونس طے پائے۔ایشیا میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.1 فیصد بڑھ کر 1313.66 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.2 فیصد اضافے کے ساتھ 1316.90 ڈالر فی اونس طے پائے۔