امریکا، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں اتار چڑھاﺅ رہا

76
سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی

نیویارک ۔ 12 جون (اے پی پی) امریکا ، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں اتار چڑھاﺅ رہا۔نیویارک میں سپاٹ گولڈ کے وقفے پر نرخ معمولی کمی کے ساتھ 1327.41 ڈالر فی اونس رہے۔ امریکی سونے کے سودے 0.1 فیصد اضافے کے ساتھ 1328.50 ڈالر فی اونس طے پائے۔ لندن میں سپاٹ گولڈ کے وقفے سے قبل نرخ 0.2 فیصد کم ہوکر 1324.67 ڈالر فی اونس رہے۔ امریکی سونے کے سودے 0.1 فیصد کمی کے ساتھ 1328.50 ڈالر فی اونس طے پائے۔ ایشیا میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.1 فیصد بڑھ کر 1328.83 ڈالر فی اونس رہے۔ امریکی سونے کے سودے 0.3 فیصد اضافے کے ساتھ 1332.90 ڈالر فی اونس طے پائے۔