امریکا،سونے کے نرخوں میں اضافہ

51
سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ

نیویارک ۔6جنوری (اے پی پی):امریکا میں سونے کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ ڈالر کی شرح تبادلہ میں کمی، کورونا وائرس کے خدشات اور جارجیا میں سینیٹ کے رن آف الیکشن کے باعث سرمایہ کاروں کی محتاط کاروباری سرگرمیاں ہیں۔نیویارک میں سپاٹ گولڈ کے وقفے کے قریب نرخ 0.4 فیصد بڑھ کر 1950.34 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.3 فیصد اضافے کے ساتھ 1952.50 ڈالر فی اونس طے پائے۔