18.8 C
Islamabad
پیر, مارچ 10, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںامریکہ اور یوکرین کے وفود آمدہ منگل کو سعودی عرب میں ملاقات...

امریکہ اور یوکرین کے وفود آمدہ منگل کو سعودی عرب میں ملاقات کریں گے

- Advertisement -

اسلام آباد۔7مارچ (اے پی پی):امریکہ اور یوکرین کے وفود آمدہ منگل کو سعودی عرب میں ملاقات کریں گے۔ایسوسی ایٹڈ پریس(اے پی) کے مطابق امریکہ اور یوکرین کے وفود آمدہ منگل کو سعودی عرب میں ملاقات کریں گےیوکرین روس جنگ پر بات چیت کے لیے واشنگٹن نے روس کے ساتھ ابتدائی جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ وہ اگلے ہفتے سعودی عرب کا دورہ کریں گے، لیکن وہ مذاکرات میں شرکت نہیں کریں گے انہیں ہمارے سفارت کار سنبھالیں گے۔زیلنسکی کا کہنا ہے کہ وہ ایک بامعنی ملاقات کی امید رکھتے ہیں۔

- Advertisement -

یہ اعلان اس وقت سامنے آیا جب ڈونلڈ ٹرمپ نے روس کے صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ براہ راست بات چیت کی اور یوکرین کو انٹیلی جنس شیئرنگ اور فوجی امداد کی فراہمی بند کردی۔ٹرمپ کا خیال ہے کہ سعودی عرب روس اور یوکرین کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لیے بہترین جگہ ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=569963

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں