امریکہ میں قدرتی گیس کے نرخوں میں استحکام

113

نیویارک ۔ 9 اکتوبر (اے پی پی) امریکہ میں قدرتی گیس کے نرخوں میں استحکام رہا۔ امریکی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز نیویارک مرکنٹائل ایکسچینج کے تحت قدرتی گیس کے نرخوں میں 0.8 سینٹ کا اضافہ ہوا اور مستقبل میں خریداری کے معاہدے 3.049 ڈالر فی ملین برٹش تھرمل یونٹ میں طے پائے۔ موسم کے حوالے سے پیشنگوئیوں اور کینیڈا سے گیس پائپ لائن کی بندش کی اطلاعات کے مطابق امریکہ میں قدرتی گیس کے نرخوں میں اضافہ ہورہا ہے۔