امریکہ میں پاکستانی مشن پر کوئی چھاپہ نہیں مارا گیا،ترجمان دفتر خارجہ

118

اسلام آباد ۔ 30 نومبر (اے پی پی) دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس ذکریا نے کہا ہے کہ امریکہ میں پاکستانی مشن پر کوئی چھاپہ نہیں مارا گیا۔ بدھ کو میڈیا کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے سوشل میڈیا میں اس حوالے سے خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ درست نہیں ہیں، امریکہ میں کسی قانون نافذ کرنے والے ادارے کی جانب سے پاکستانی مشن پر چھاپہ نہیں مارا گیا۔ ترجمان نے کہا کہ ایسی کوئی بھی خبر درست نہیں اور یہ سوشل میڈیا کے جعلی اکاﺅنٹس کے ذریعے پھیلائی جا رہی ہے جس کا مقصد پاکستان کو بدنام کرنا ہے۔