امریکہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد70 لاکھ سے تجاوز کرگئی،2 لاکھ 4 ہزار سے زائد افراد ہلاک

76

واشنگٹن ۔ 22 ستمبر (اے پی پی) امریکہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد70 لاکھ 46 ہزارسے تجاوز کرگئی ہے جبکہ ملک بھر میں وائرس کے باعث اب تک 2 لاکھ 4ہزارسے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ منگل کو امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد7046216 تک پہنچ گئی ہے۔ امریکی محکمہ صحت کے حکام کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے فعال متاثرین کی تعداد2542185 ہے جبکہ اس مہلک وائرس سے ملک بھر میں اب تک 204506 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ حکام کے مطابق امریکہ بھر میں کورونا وائرس کے کیسوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ حکام کے مطابق ملک میں اب تک کورونا وائرس سے متاثرہ4299525 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ دنیا بھر میں امریکہ کورونا وائرس کی وبا سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے۔ امریکہ میں کورونا وائرس کے پہلے کیس کی تشخیص اس سال 22 جنوری کو ہوئی تھی۔