واشنگٹن ۔ 6 جون (اے پی پی) امریکہ کے تجارتی حکّام نے کمیاب دھاتوں جیسی اہم معدنیات کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنانے کے طریقوں سے متعلق ایک رپورٹ جاری کی ہے۔ہائی ٹیک مصنوعات سازی کیلئے کمیاب دھاتیں ناگزیر ہیں۔امریکی محکمہ تجارت کی مذکورہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کمیاب دھاتوں کی اپنی مطلوبہ مقدار کا 78 فیصد چین سے درآمد کرتا ہے جو کہ دنیا میں کمیاب دھاتیں سب سے زیادہ پیدا کرنے والا ملک ہے۔ لیکن چین نے اِشارہ دیا ہے کہ وہ امریکی محصولات کے جواب میں برآمدات کو کم کر سکتا ہے۔اِ