22.1 C
Islamabad
بدھ, اپریل 2, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںامریکہ کے ساتھ قریبی تعلقات کا دور ختم ہو گیا،کینیڈین وزیر اعظم

امریکہ کے ساتھ قریبی تعلقات کا دور ختم ہو گیا،کینیڈین وزیر اعظم

- Advertisement -

اوٹاوا۔28مارچ (اے پی پی):کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی نے کہا ہے کہ کینیڈا اور امریکا کے درمیان گہرے اقتصادی، سکیورٹی اور فوجی تعلقات کا دور ختم ہوچکا ہے۔ اے ایف پی کے مطابق انہوں نے گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے درآمدی گاڑیوں پر ٹیرف میں اضافے کے اعلان کے بعداس کو غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ممالک کے درمیان موجودہ تجارتی معاہدوں کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔

انہوں نے کینیڈین شہریوں کو یہ بھی متنبہ کیا کہ ٹرمپ نے امریکا کے ساتھ تعلقات کو مستقل طور پر تبدیل کر دیا ہے اور یہ کہ مستقبل میں کسی بھی تجارتی معاہدے سے قطع نظرپیچھے نہیں ہٹیں گے۔ کینیڈین وزیر اعظم نے کہاکہ ہمارا امریکا کے ساتھ پرانا تعلق تھا جو ہماری معیشتوں کے گہرے انضمام اور سخت سکیورٹی اور فوجی تعاون پر مبنی تھا۔ انہوں نے کہا کہ کینیڈا آٹو ٹیرف کے خلاف جوابی کارروائی کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ان تازہ ترین ٹیرفس کے بارے میں ہمارا جواب لڑنا، حفاظت کرنا اور تعمیر کرنا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے مزید کہا کہ ہم امریکی ٹیرف کا مقابلہ اپنے طور پر جوابی تجارتی اقدامات کے ساتھ کریں گے جن کا زیادہ سے زیادہ اثر امریکا میں اور کم سے کم اثر کینیڈا میں پڑے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ جب وہ ٹرمپ سے بات کرنے کے لئے تیار ہیں، وہ امریکا کے ساتھ ٹھوس تجارتی مذاکرات میں اس وقت تک حصہ نہیں لیں گے جب تک امریکی صدر اپنی بار بار الحاق کی دھمکیوں کو ختم کرکے کینیڈا کے لئے احترام پر مبنی رویئے کا مظاہرہ نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان جامع بات چیت بشمول ہماری معیشت اور ہماری سلامتی کے حوالے سے بات چیت ہونی چاہیے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=576901

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں