23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںامریکی جریدے ٹائم کی فہرست جاری ، احمد الشرع دنیا کی با...

امریکی جریدے ٹائم کی فہرست جاری ، احمد الشرع دنیا کی با اثر ترین شخصیات میں شامل

- Advertisement -

نیویارک ۔18اپریل (اے پی پی):معروف امریکی جریدے ٹائم نے شام کے نئے صدر احمد الشرع کا نام سال 2025 کے لیے دنیا کی سو با اثر ترین شخصیات کی فہرست میں شامل کیا ہے۔جریدے نے اپنی سالانہ فہرست جاری کی۔ اس سلسلے میں دنیا بھر سے مختلف شعبوں سے ہر ایک شعبے کی 100 با اثر ترین شخصیات کو چنا جاتا ہے۔احمد الشرع کا نام دنیا میں با اثر ترین سیاسی قیادت کے ضمن میں شامل کیا گیا ہے۔

امریکی جریدے نے الشرع کو "شام میں حالیہ سیاسی تبدیلیوں میں ایک مرکزی شخصیت” قرار دیا ہے۔ جریدے کے مطابق گذشتہ دسمبر میں، احمد الشرع کے زیر قیادت دھڑوں نے بشار الاسد کو اقتدار سے ہٹا دیا۔جریدے نے مزید لکھا ہے کہ الشرع "ان شدت پسندوں کے جن کی وہ پہلے قیادت کر رہے تھے، اور ان آزاد خیال شامیوں کے درمیان توازن پیدا کر رہے ہیں جنھوں نے (معزول صدر) بشار الاسد کے رخصت ہونے پر اطمینان کا سانس لیا۔

- Advertisement -

جریدے کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ الشرع نے "شامی مسلح گروپوں سے اتحاد قائم کیا، ترکی کی حمایت حاصل کی، اور شمال مغربی شام میں ایک چھوٹی ریاست قائم کی جس نے مؤثر طریقے سے حکمرانی کی اور اقلیتوں کے ساتھ روابط قائم کیے۔ الاسد کو شکست دینے کے لیے عزم سے بھرپور احمد الشرع نے اس بات کو سمجھا کہ انھیں عسکری قوت کے ساتھ ایک سیاسی رہنما بھی بننا ہو گا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=583863

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں