37.7 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 17, 2025
ہومقومی خبریںامریکی سینیٹر جان میکین کی وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ...

امریکی سینیٹر جان میکین کی وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی سے ملاقات میں گفتگو

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 9 دسمبر (اے پی پی) امریکی سینیٹ کی مسلح افواج کمیٹی کے چیئرمین سینیٹرجان میکین نے کہا ہے کہ امریکا دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں میں تعاون جاری رکھے گا۔ یہ بات انہوں نے وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق طارق فاطمی نے گزشتہ روز واشنگٹن میں سینیٹر جان میکین سے ملاقات کی اور دوطرفہ تعلقات اور علاقائی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ملاقات کے دوران کنٹرول لائن پر کشیدہ صورتحال اور پاک افغان تعلقات پر بھی غور کیا گیا۔معاو ن خصوصی نے جان میکین کو پاک فوج کی شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کامیاب فوجی آپریشن سے بھی آگاہ کیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=32930

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں