امریکی شہریوں کو عام ویزہ پالیسی کے مطابق ویزے جاری کئے جاتے ہیں، وزارت داخلہ

85

اسلام آباد ۔10 مارچ(اے پی پی)سینٹ کو بتایا گیا ہے کہ امریکی شہریوں کو پاکستان کی عام ویزہ پالیسی کے مطابق ویزے جاری کئے جاتے ہیں۔ جمعہ کو ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر طلحہ محمود‘ سینیٹر اعظم سواتی کے سوالات کے جواب میں وزارت داخلہ کی طرف سے تحریری جواب میں ایوان کو بتایا گیا کہ دونوں ممالک اپنی اپنی ویزہ پالیسی کے تحت ویزے جاری کرتے ہیں۔