واشنگٹن ۔ 21 نومبر (اے پی پی) امریکی صدر باراک اوباما اپنا آخری غیر ملکی دورہ مکمل کر کے وطن واپس پہنچ گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق باراک اوباما کا بطور صدر اپنا آخری غیر ملکی دورہ پیرو میں اختتام پذیر ہوا اور وہ پیر کو وطن واپس پہنچے۔ اوباما نے اکیسویں ایشیا پیسیفک اقتصادی کانفرنس ”اپیک“ میں شریک عالمی رہنماوں سے ملاقاتیں کیں اور ان سے ٹرانس پیسیفک تجارتی معاہدے پر اپنے ملک کی حمایت کا یقین دلایا۔ اپنے دورے کے اختتام پر ہونے والی پریس کانفرنس میں اوباما نے نئے صدر ٹرمپ کے لیے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ دنیا میں امن و استحکام کے لیے امریکی قیادت ناگزیر ہے۔