امریکی صدر ٹرمپ کرونا ٹیسٹ کرانے کے خواہاں

90

واشنگٹن ۔ 11 مارچ (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کرونا وائرس کا ٹیسٹ کرانے کے خواہش مند ہیں ۔ بین لاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق بدھ کے روز صدر ٹرمپ سے صحافی نے سوال کیا کہ کیا آپ کرونا وائرس کی جانچ کے لئے طبی ٹسٹ کرائیں گے یا نہیں، جس کے جواب میں صدرٹرمپ نے کہا میں خود کو انتہائی بہتر محسوس کر رہا ہوں لیکن میں سمجھتا ہوں کہ ٹیسٹ کرانے میں کوئی حرج نہیں ۔ واضح رہے کہ ایوان کے نمائندہ میٹ گائیٹزنے پیر کے روز ایک ایسے شخص سے براہِ راست ملاقات کی تھی جو کرونا وائرس سے متاثر ہوا تھا۔