واشنگٹن ۔ 20 فروری (اے پی پی) امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے عوامی دباو کے سامنے جھکتے ہوئے بندوق رکھنے کے قوانین میں اصلاحات کی حمایت کا اعلان کردیا۔ ایرانی خبر رساں ادارے نے وائٹ ہاوس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کسی بھی شخص کو بندوق رکھنے کی اجازت دینے سے پہلے اس کے ماضی کی بہتر طریقے سے تحقیقات کرنے کی حمایت کی ہے۔ واضح رہے کہ ٹرمپ نے 2016 ءمیں صدارتی انتخابات کے دوران بندوق کنٹرول کی مخالفت کی تھی۔