امریکی صدر کی یورپ کو دھمکی، ٹیکس کی شرح میں اضافہ نہیں ہونا چاہیے

110

واشنگٹن ۔ 04 مارچ (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپی یونین کو دھمکی دی ہے کہ وہ اگر یورپ میں موجود امریکی کمپنیوں پر لاگو ٹیکس کی شرح میں اضافہ کیا گیا، تو وہ اس کے رد عمل میں یورپ سے درآمد کی جانے والی گاڑیوں پر ٹیکس بڑھا دیں گے۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکا کو 800 ارب ڈالر کا تجارتی خسارہ غلط پالیسیوں اور ناقص معاہدوں کی وجہ سے ہوا ہے۔