امریکی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ

85
سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی

نیویارک ۔ 18 اپریل (اے پی پی) امریکی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ شمالی کوریا کے ساتھ بڑھتی سیاسی کشیدگی کے باعث اس کی خریداری میں اضافہ ہے۔ نیویارک میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.4 فیصد بڑھ کر 1290.40 ڈالر فی اونس رہے۔ امریکی سونے کے جون کیلئے سودے 0.3 فیصد اضافے کے ساتھ 1292.10 ڈالر فی اونس طے پائے۔