نیویارک ۔ 26 نومبر (اے پی پی) امریکی مارکیٹ میں قدرتی گیس کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ آئندہ دنوں میں نسبتا شدید موسم کے باعث گیس کی طلب میں اضافے کا امکان ہے۔نیویارک مرکنٹائل ایکسچینج میں قدتی گیس کے دسمبر کیلئے سودے 4.4 سینٹ (1.5 فیصد ) بڑھ کر 3.026 ڈالر فی ملین برٹش تھرمل یونٹ رہے جو کہ 31 اکتوبر کے بعد کم ترین سطح ہے۔