امریکی میڈیا جمہوریت کو نقصان پہنچا رہا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

94

واشنگٹن ۔ 17 جولائی (اے پی پی) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیٹے کی روس کی ایک وکیل کے ساتھ ملاقات کی خبریں دینے والے رپورٹرز پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ ملکی میڈیا جمہوریت کو نقصان پہنچا رہا ہے۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ہیلری کلنٹن کو صدارتی انتخابی مہم کے دوران ہونے والی بحث کے سوال غیر قانونی طور پر پہنچائے جاسکتے ہیں اور وہ 33 ہزار ای میلز ڈیلیٹ کرسکتی ہیں لیکن میڈیا برستا میرے بیٹے ڈان پر ہے۔