- Advertisement -
واشنگٹن ۔15مارچ (اے پی پی):امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے جنوبی افریقہ کے سفیر ابراہیم رسول کوناپسندیدہ شخصیت قرار دیا ہے۔ شنہو اکے مطابق امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ایکس پرپوسٹ میں ابراہیم رسول کو ریس ۔بائٹنگ پولیٹیشن قرار دیا جو امریکا اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے نفرت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس ان کے ساتھ بات کرنے کے لیے کچھ نہیں ہے اور اس لیے انہیں ناپسندیدہ شخصیت سمجھا جا تا ہے ۔انہون نے اس اقدام کی کوئی خاص وجہ نہیں بتائی تاہم اپنی پوسٹ کو بریٹ بارٹ کے ایک مضمون سے جوڑ دیا جس کا عنوان تھا ’’جنوبی افریقہ کے سفیر ابراہیم رسول، ٹرمپ عالمی سفید فام بالادستی کی تحریک کی قیادت کر رہے ہیں‘‘۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=572891
- Advertisement -