امریکی وزیر خارجہ ہالینڈ کے دورے پر پہنچ گئے

54

واشنگٹن۔ 04جون (اے پی پی) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ہالینڈ کے دورے کے دوران اپنے ڈچ ہم منصب اشٹیف بلاک سے ملاقات کی ہے۔ گزشتہ روز ہونے والی ملاقات میں پومپیو نے کئی دوسرے معاملات پر بات چیت کرتے ہوئے چینی کمپنی ہواوے کے بارے میں امریکی خدشات پر توجہ مرکوز کی۔ ہالینڈ کے وزیر خارجہ کے مطابق ابھی تک کسی کمپنی کو اس ٹیکنالوجی کی تنصیب کا ٹھیکا نہیں دیا گیا ہے۔ یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی ہے جب ڈچ حکومت ملک میں نئی فائیو جی ٹیکنالوجی کے نیٹ ورک کو نصب کرنے کا ٹھیکہ دینے والی ہے۔ ہالینڈ کے علاوہ کئی دوسرے یورپی ممالک کی حکومتیں اگلے مہینوں میں فائیو جی ٹیکنالوجی کی تنصیب کو عملی شکل دینے والی ہیں۔