امریکی ٹینس کھلاڑی کوکو گف نے سنسناٹی اوپن ٹینس کا ویمنز سنگلز ٹائٹل جیت لیا

167
امریکی ٹینس کھلاڑی

اوہائیو۔21اگست (اے پی پی): امریکی ٹینس سٹار کوکوگف نے سنسناٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ 19 سالہ میزبان ٹینس سٹار نے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں جمہوریہ چیک کی حریف کھلاڑی کیرولینا موچووا کو شکست دے کر اپنے کیریئر کا سب سے بڑا ٹائٹل جیت لیا۔ یہ امریکی نوجوان کھلاڑی کے کیریئر کا پانچواں اور 2023 کا تیسرا ٹائٹل ہے۔

بیانکا اینڈریسکو کے بعد ایک سال میں تین ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل جیتنے والی پہلی نوجوان کھلاڑی بھی بن گئی ہیں ۔امریکی ریاست اوہائیو کے شہر سنسناٹی میں جاری ایونٹ میں کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے ، جس کے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں سیونتھ سیڈ امریکی ٹینس سٹار کوکوگف انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف کھلاڑی کیرولینا موچووا کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 4-6 سے ہرا کر اپنے کیریئر کا سب سے بڑا ٹائٹل اپنے نام کیا۔

کوکوگف نے اپنی اس بڑی کامیابی کے بعد پریزنٹیشن کے دوران کہا کو وہ اپنی اس فتح پر بہت خوش ہیں، جس کا فائدہ ان کو رواں سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلام یو ایس اوپن ٹینس میں ضرور ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنی عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو مستقبل میں بھی برقرار رکھتے ہوئے مزید فتوحات حاصل کریں گی۔یوا یس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ 28 اگست سے امریکا میں شیڈول ہے۔

اس فتح کے بعد امریکی کوکوگف 2019 میں کینیڈین بیانکا اینڈریسکو کے بعد ایک سال میں تین ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل جیتنے والی پہلی نوجوان کھلاڑی بن گئی ہیں ۔کوکو گف کو فائنل میچ میں جمہوریہ چیک کی حریف کھلاڑی کیرولینا موچووا کو شکست دینے میں ایک گھنٹہ اور 56 منٹ کی مشقت کرنا پڑی ۔کوکو گف 1968 میں 17 سالہ لنڈا ٹویرو کے بعد پہلی نوعمر چیمپئن بنی تھی ۔\932