امریکی ٹیکنالوجی کمپنی میٹاکے خالص منافع میں تین ماہ کے دوران سالانہ بنیاد پر دوگنا اضافہ،حجم 11.6 ارب ڈالر رہا

95
امریکی ٹیکنالوجی کمپنی میٹاکے خالص منافع میں تین ماہ کے دوران سالانہ بنیاد پر دوگنا اضافہ،حجم 11.6 ارب ڈالر رہا

سان فرانسسکو۔26اکتوبر (اے پی پی):واٹس ایپ ،فیس بک ،انسٹاگرام اور ٹریکس کی مالک امریکی ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے کہا ہے کہ حالیہ سہ ماہی کے دوران اس کا خالص منافع 11.6 ارب ڈالر رہا جو سالانہ بنیاد پر (گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں )دو گنا سے بھی زیادہ ہے،اس کی وجہ کمپنی کی آمدنی میں اضافہ ہے۔

فرانسیسی خبررساں ادارے نے کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مارک زکربرگ کی طرف سے گزشتہ روز جاری ہونے والی رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ تین ماہ کے دوران میٹا کی آمدنی 34 ارب ڈالر رہی جو سالانہ بنیاد پر 23 فیصد زیادہ اور اس کی وجہ فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کی آمدنی کا بڑھنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فیس بک کے ماہانہ صارفین کی تعداد 2022 کے اسی عرصے کے مقابلےمیں معمولی اضافے کے ساتھ 3.05 ارب رہی،میٹا کے فیملی ایپس کے ماہانہ صارفین کا حجم 3.96 نفوس رہا جو 2022 کے مقابلے میں 7 فیصد زیادہ ہے۔اس رپورٹ کے اجرا ءپر کمپنی کے حصص کی قیمت 2 فیصد بڑھ کر 306.69 ڈالر فی شیئر پر پہنچ گئی۔