تہران ۔ 6 نومبر (اے پی پی) ایران پر امریکی پابندیوں کے ساتھ ہی ایران کی مسلح افواج نے دو روزہ ایئر ڈیفنس مشقوں کا آغاز کیا ہے جس کا نام ”آسمانوں کے محافظ 97“ رکھا گیا ہے۔برطانوی نشریاتی دارے کے مطابق ان مشقوں میں ایرانی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ ’حائل فضائی دفاعی نظام‘ کے بارے میں کہا گیا ہے کہ یہ نظام جلدی سے نصب اور استعمال ہونے والا نظام ہے۔ایرانی مسلح افواج کے ایک کمانڈر کا دعویٰ ہے کہ ان مشقوں میں اس فضائی دفاعی نظام سے ایک ڈرون کو مار گرایا گیا ہے۔ایرانی میڈیا پر نشر ہونی والی رپورٹس میں خورداد میزائل دفاعی نظام سوئم کو صوبہ سمنان میں دکھایا گیا ہے۔