امن و استحکام اولین ترجیح ہے،بی این اے کے سربراہ سرفراز بنگلزئی عرف مرید بلوچ کا ساتھیوں سمیت ہتھیار ڈالنا پاکستان اور بلوچستان کے لئے خوش آئند پیشرفت ہے، نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ

158
Caretaker Prime Minister Anwar-ul-Haq Kakar
Caretaker Prime Minister Anwar-ul-Haq Kakar

اسلام آباد۔20دسمبر (اے پی پی):نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ امن و استحکام ہماری اولین ترجیح ہے،بی این اے کے سربراہ سرفراز بنگلزئی عرف مرید بلوچ کا ساتھیوں سمیت ہتھیار ڈالنا پاکستان اور بلوچستان کے لئے خوش آئند پیشرفت ہے۔

بدھ کو ایکس پر جاری ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ بی این اے کے سابق سربراہ گلزار امام شمبے کی ماضی قریب میں گرفتاری کے بعد قومی دھارے میں لانے کے بعد یہ دوسری بڑی اہم پیشرفت ہے۔ انہوں نے کہا کہ علیحدگی پسندعسکریت پسندوں کو قومی دھارے میں لانے کیلئے ہماری ریاست اور ادارے ایک ہم آہنگی کے نقطہ نظر کو شمولیت کے ذریعے امن کو اپناتے ہوئے فروغ دے رہے ہیں،

یہ اقدام دیرپا امن، افہام و تفہیم کو فروغ دینے اور کمیونٹیز کی تعمیرنو کا عکاس ہے۔ انہوں نے کہا کہ مل کر ہم اپنی آنے والی نسلوں کیلئے ایک ہم آہنگ اور محفوظ مستقبل کی راہ ہموار کر رہے ہیں۔ انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور انٹیلی جنس ایجنسیوں خاص طور پر آئی ایس آئی کی کوششوں کی تعریف کی جنہوں نے اس پیچیدہ خفیہ آپریشن کی قیادت اور منصوبہ بندی کی اور اسے انجام تک پہنچایا۔