امید ہے پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ شروع ہوگی، سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر

61

اسلام آباد۔14مارچ (اے پی پی):قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے امید ظاہر کی ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کم ہوجائے گی اور دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ دوبارہ شروع ہوگی،پاکستان کا ڈومیسٹک سٹرکچر بہتر ہونا چاہیے تاکہ کھلاڑیوں کو اچھے پیسے ملیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو اسلام آباد میں سپورٹس گالا سے خطاب کرتے ہوئےکیا۔

شعیب اختر نے کہا کہ پاکستان میں کھیلوں کی سرگرمیاں ہوتی رہنی چاہیے، عماد وسیم کا T20 ٹیم سے ڈراپ ہونا نہیں بنتا، محمد وسیم اور وسیم خان پاکستان کرکٹ کے لیے بہترین کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے پاکستان اور بھارت کی کشیدگی کم ہوجائے گی اور دونوں ممالک کے درمیان دوبارہ کرکٹ ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ڈومیسٹک سٹرکچر بہتر ہونا چاہیے جہاں کھلاڑیوں کو اچھے پیسے ملنے چاہیے۔ڈاکٹر عبد القدیر خان کا شکریہ جنہوں نے کے آر ایل سٹیڈیم کا نام میرے نام پر رکھا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دیگراسٹیڈیمز کے نام بھی قومی لیجنڈز کے نام پر ہونے چاہیے۔