اسلام آباد۔30اپریل (اے پی پی):امیر البحر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سےپاکستان میں تعینات انڈونیشیا کے سفیر آدم ملاورمان توگیو نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف اور معزز مہمان نے خطے کی سکیورٹی صورتحال اور دوطرفہ بحری تعاون کےمزیدفروغ پر بات چیت کی۔ امیر البحر نے حال ہی میں انڈونیشین آبدوز کے ساتھ پیش آنے والے واقعے اور اس میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر تعزیت کی