اسلام آباد۔26مئی (اے پی پی):امیر البحر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کی زیر صدارت بحریہ فاؤنڈیشن کی کمیٹی آف ایڈمنسٹریشن کا اجلاس کراچی میں منعقد ہوا۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق اجلاس میں بحریہ فاؤنڈیشن کے جاری اور آئندہ منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔ امیر البحر نے جاری پراجیکٹس کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔
نیول چیف نے ملکی میری ٹائم سیکٹر کے متعدد شعبوں میں بحریہ فاؤنڈیشن کے کردار کو سراہا۔