امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کے ساتھ ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دوستی اور بھائی چارے کے مضبوط رشتوں کا اعادہ کیا، وزیراعظم شہباز شریف

93
Prime Minister Shahbaz Sharif
Prime Minister Shehbaz Sharif

دوحہ ۔31اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کے ساتھ ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دوستی اور بھائی چارے کے مضبوط رشتوں کا اعادہ کیا اور تجارت، سرمایہ کاری کے ممکنہ شعبوں، توانائی اور ثقافت میں تعاون کے لیے نئی راہوں پر تبادلہ خیال کیا۔جمعرات کو سوشل میڈیا ایکس پر اپنی پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ امیر قطر کے ساتھ ایک انتہائی نتیجہ خیز ملاقات ہوئی۔ پرتپاک خیرمقدم اور فراخدلی سے مہمان نوازی کے لیے امیر قطر کے ساتھ ساتھ حکومت اور قطر کے عوام کا بھی مشکور ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے پاکستان اور قطر کے درمیان دوستی اور بھائی چارے کے مضبوط رشتوں کا اعادہ کیا، تجارت، سرمایہ کاری کے ممکنہ شعبوں، توانائی اور ثقافت میں تعاون کے لیے نئی راہوں پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنمائوں نے اپنے ملکوں کے درمیان سرمایہ کاری کو وسعت دینے اور تجارتی تعلقات کو بڑھانے کے باہمی عزم کا اعادہ کیا۔ فلسطین اور مشرق وسطیٰ کی علاقائی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ خطے میں امن قائم کرنے کے لیے شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کی قیادت میں قطر کی انتھک کوششوں کو سراہتا ہوں۔