امیگریشن سینٹر میں بچوں کی حراست کا ذمہ دار آسٹریلیا ہے، اقوام متحدہ

99

اقوام متحدہ ۔ 18 نومبر (اے پی پی) اقوام متحدہ کے ایک تفتیش کار نے واضح کیا ہے کہ آسٹریلیا کی سرزمین سے باہر سمندری جزائر میں امیگریشن حراستی مرکز میں پابند بچوں کی حالتِ زار کی ذمہ داری آسٹریلیا پر عائد ہوتی ہے۔ اقوام متحدہ کے اس تفتیش کار نے مہاجرین کے مراکز میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لیا ہے۔ خصوصی تفتیش کار فرانسوا کریپی کی رپورٹ کو آسٹریلوی امیگریشن حراستی مراکز کے بارے میں اب تک کی سب سے سخت رپورٹ قرار دیا گیا ہے۔ اس رپورٹ میں وہاں زیر حراست بچوں کے حوالے سے تفتیش کار نے کہا کہ ان کے چہروں پر خوف، ڈر، ہیجانی کیفیت اور پژ مردگی نمایاں ہیں۔ کریپی نے اپنی رپورٹ میں بچوں کے لیے پیدا اس صورت حال کو ناقابل قبول قرار دیا ہے۔