ان تارکین وطن کے خلاف کاروائی کی جارہی ہے جو بغیر دستاویزات پاکستان میں مقیم ہیں، نگران وزیراطلاعات جان اچکزئی

88

کوئٹہ۔ 03 نومبر (اے پی پی):نگراں صو بائی و زیر اطلاعات جان اچکزئی نے تا رکین وطن کے حوالے سے افغان و زیر دفاع کی تنقید کو بلاجواز قرار دیتے ہو ئے کہا کہ کسی افغان مہاجر کو پاکستان سے زبرستی بے دخل نہیں کیا جا رہا ہے ان تارکین وطن کے خلاف کاروائی کی جارہی ہے جو بغیر دستاویزات پاکستان میں مقیم ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نےجمعہ کے روز کمشنر کوئٹہ حمزہ شفقات کے ہمراہ پر یس کلب میں پر یس کانفرنس کر تے ہو ئے کیا ان کا کہنا تھا کہ غیر قانونی طور پر مقیم تارکین وطن کے خلاف کاروائی جاری رہے گی اب تک انڈین نائیجریاسمیت مختلف ممالک کے شہر یوں کو بے دخل کیا گیا ہے دنیا میں ایسے لو گوں کو نہ صرف جیل میں بھیجا جا تا ہے بلکہ انہیں ڈی پورٹ بھی کیا جا تا ہے ملک میں 17لاکھ سے زائد مہاجرین آباد ہیں پاکستان کئی سالوں سے ان کی مہمان نوازی کر تا آرہا ہے۔

نگراں و زیر اعظم و زیر اعلی بلو چستان اور اعلی حکام کی نے ہدایت کی ہے کسی بھی مہمان کی عزت نفس کو ٹھیس نہیں پہنچایا جائےگا انہیں با عزت طریقے سے بھیجا جا ئے گا ۔انہوں نے کہا کہ جعلی شناخت بنانے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے کو ئٹہ شہر میں چالیس ہزارجعلی شناختی کارڈ بلا ک کئے جا چکے ہیں نادرا نے اب تک ایک لاکھ سے زائد شناختی کارڈ بلا ک کئے ہیں۔ چمن بارڈر سے اب تک بچاس ہزار سے زائد افراد رضا کارانہ جا چکے ہیں

انہوں نے بلو چستان میں ہیلتھ کارڈ کے اجرا کو اہم سنگ میل قرار دیتے ہو ئے کہا کہ حکومت کی جانب سے صحت کے شعبے میں یہ عوام کے لئے ایک تحفہ ہے جس کے تحت ہر شہر ی دس لاکھ روپے تک اپنا علاج کسی بھی ہسپتال سے کراسکتا ہے اس موقع پر کمشنر کو ئٹہ حمزہ شفقات نے کہا کو ئٹہ میں ہو لڈنگ سینٹر میں ہر قسم کی سہو لیات فراہم کی گئی ہیں پنجاب اور سندھ سے آنے والے تارکین وطن کو انہی سینٹروں میں رکھا جا ئے گا اس کے بعد چمن بارڈر سے ان کے ملک بھیجا جا ئے گا

انہوں نے کہا کہ بلو چستان میں کسٹمز کی جانب سے قبضے میں لئے گئے سامان کو اتوار بازاروں میں فروخت کیا جا ئے جن میں چینی کمبل آئل دیگر اشیا فروخت کے لئے رکھے جا ئیں گے