26 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومقومی خبریںانتخابات میں صنفی تفاوت کوختم کرنے کیلئے جامع اقدامات کاسلسلہ جاری ہے،...

انتخابات میں صنفی تفاوت کوختم کرنے کیلئے جامع اقدامات کاسلسلہ جاری ہے، اعظم نذیر تارڑ

- Advertisement -

اسلام آباد۔21جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ نے کہا ہے کہ انتخابات میں صنفی تفاوت کو ختم کرنے کیلئے جامع اقدامات کا سلسلہ جاری ہے، 83 اضلاع میں صنفی تفاوت کی شرح اب 10 فیصد سے کم ہوگئی ہے، الیکشن کمیشن اس حوالہ سے اپنی آئینی ذمہ داریاں ادا کررہاہے۔منگل کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں مرد و خواتین ووٹرزکے درمیان صنفی فرق سے متعلق آسیہ نازتنولی،نزہت صادق،زہرا ودود فاطمی اور شائستہ خان کے توجہ مبذول نوٹس پر وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے ایوان کو بتایا کہ 2018 کے الیکشن میں جینڈر گیپ 11.8 فیصد تھا، الیکشن کمیشن اور نادرا نے مل کرکوششیں کی تو 2024 میں یہ گیپ 7.4 فیصد ہو گیا ہے۔

اس کیلئے 10 فیصد سے زیادہ گیپ والے 113 اضلاع کی نشاندہی کی گئی تھی، 83 اضلاع میں یہ شرح اب 10 فیصد سے کم ہوگئی ہے، یہ جاری عمل ہے ، نادرا اور دیگرمحکموں کے تعاون اور کوششوں سے یہ خلیج کم ہوگا،بعض قبائلی علاقوں میں رکاوٹیں تھیں جس پرقانونی کار روائی کی گئی کئی مقامات پرری الیکشن بھی کرایاگیا۔انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن اس حوالہ سے اپنی آئینی ذمہ داریاں اداکرے گا۔ ضمنی سوال پرانہوں نے کہاکہ ہمیں الیکشن کمیشن کی کو ششوں کی تعریف کرنا چاہیے، الیکشن کمیشن نے عوامی آگاہی کی مہم بھی شروع کی ہے، نادرانے موبائل وینز کی تعدادمیں اضافہ بھی کیاہے، 2029کے الیکشن میں یہ فرق مزید کم ہوگا۔نزہت صادق کے سوال پرانہوں نے کہاکہ نادرانے خصوصی افراد کو ان کے گھروں کے دہلیزپرشناختی کا رڈز کی سہولت فراہم کردی ہے۔

- Advertisement -

خواتین کیلئے خصوصی سہولت کے حوالہ سے نادراسے رابطہ کریں گے،زہرا ودود فاطمی کے سوال پر انہوں نے کہاکہ انتخابی فہرستوں کے حوالہ سے آٹومیشن کا نظام موجودہے، ناخواندہ افراد کو بھی سہولیات فراہم کی جارہی ہے۔ شائستہ خان کے ضمنی سوال پر انہوں نے کہاکہ خواتین ووٹروں کیلئےایک فیصد مقررکی گئی ہے جہاں یہ شرح کم ہو تووہاں دوبارہ الیکشن ہوتے ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=549136

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں