لاہور۔13دسمبر (اے پی پی):سربراہ استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر خان ترین عام انتخابات کے حوالے سے متحرک ہو گئے،بدھ کو لودھراں سے سابق ایم پی اے نذیر خان بلوچ،خوشاب سے سابق ایم پی اے غلام رسول سانگھا،بہاولپور سے تحسین گردیزی اور ملک جہانزیب وارن نے ان سے لاہور میں ملاقاتیں کیں،ان ملاقاتوں میں آئی پی پی کے مرکزی رہنما عون چوہدری اور نعمان لنگڑیال بھی موجود تھے،
ملاقاتوں میں آئندہ الیکشن کی حکمت عملی سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،آئی پی پی کے رہنمائوں نے جہانگیر ترین کو انتخابات کے حوالے سے عوامی رابطہ مہم بارے آگاہ کیا۔ جہانگیر ترین نے پارٹی رہنمائوں کو بھرپور طریقے سے عوامی رابطہ مہم جاری رکھنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ آئی پی پی انتخابات میں عوامی امنگوں کی ترجمانی کرے گی،انتخابی میدان میں بھرپور تیاری سے اتریں گے۔