انتونیو گوترش کا دوبارہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے عہدے کے لئے امیدوارہونے کا اعلان

142
اقوام متحدہ نے اسرائیل اور فلسطین کے حکام کے باہمی روابط ؂ کو سراہا

اقوام متحدہ ۔13جنوری (اے پی پی):اقوام متحدہ کے موجودہ سیکریٹری جنرل انتونیو گوترش نے اس عہدے پر ایک اور پانچ سالہ دور کی سرگرمیاں جاری رکھنے کے لئے اپنی نامزدگی کا اعلان کر دیا۔فارس خبر رساں ادارے نے اقوام متحدہ کے ترجمان کے حوالے سےبتایا ہے کہ سیکریٹری جنرل انتونیو گوترش نے اپنی سرگرمیاں جاری رکھنے کے لئے ایک بار پھر نامزد امیدوار ہونے کا اعلان کیا ہے۔انتونیو گوترش، پرتگال کے ایک سیاستدان رہے ہیں اور وہ اس وقت اقوام متحدہ کے نویں سیکریٹری جنرل کی حیثیت سے اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔وہ 1995 سے 2002تک پرتگال کے وزیر اعظم اور 2005سے2015تک اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے پناہ گزین رہے ہیں جبکہ 2017میں وہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل منتخب کئے گئے تھے۔