انتیسویں نیشنل ویمنز ہاکی چیمپئن شپ(کل) اسلام آباد میں کھیلی جائے گی

168
پاکستان فٹ بال فیڈریشن نارملائزیشن کمیٹی اور سعودی عربین فٹ بال فیڈریشن کی مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط

اسلام آباد ۔ 3 اگست (اے پی پی) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام 29 ویں نیشنل ویمنز ہاکی چیمپئن شپ(کل) جمعہ 5 اگست کو نصیر بندہ ہاکی سٹیڈیم اسلام آباد میں کھیلی جائے گی۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ایونٹ میں پاکستان واپڈا‘ ریلوے ‘ آرمی ‘ ایچ ای سی ‘ پنجاب کلرز ‘ پنجاب وائٹس‘ سندھ کلرز ‘ سندھ وائٹس‘ خیبر پختونخوا ‘ بلوچستان اور اسلام آباد کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔پاکستان واپڈا اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گی‘ ٹیمیوں کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔دونوں گروپوں سے دو ‘ دو ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنلز کے لئے کوالیفائی کریں گی ‘ ایونٹ کا فائنل 12 اگست کو کھیلا جائے گا۔بہترین گول کیپر‘ بہترین کھلاڑی اور ٹاپ سکوررکو انعامات دیئے جائیں گے ۔