انجینئرامیرمقام کا ایس این جی پی ایل مردان دفترکادورہ،سوئی گیس صارفین کے الجھنوں کوسلجھانے کی ہدایت

93

پشاور۔10مارچ (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے ایس این جی پی ایل مردان دفترکا اچانک دورہ کیا، سوئی گیس صارفین کے الجھنوںکوفی الفورسلجھانے کی ہدایت کی،ہم سب کا مقصد عوام کو بلاامتیاز ریلیف دینااورسہولیات بہم پہنچاناہے۔انہوںنے متعلقہ حکام کو کم دباﺅ کامسئلہ ترجیحی بنیادوںپرحل کرنیکی بھی ہدایت کی،دفترمیںموجودکئی صارفین اورسائلین کیساتھ ملاقات کی اورانکے مسائل موقع ہی پر حل کرنے کی ہدایت دیں۔بعدازاںانجینئرامیرمقام نے مردان یجن افسران کے اجلاس کی صدارت کی جس میںوزیراعظم کے مشیرکومردان،نوشہرہ،صوابی اورملاکنڈڈویژن میںجاری ترقیاتی سکیموںکے حوالے سے مفصل بریفنگ بھی دی۔