انس جابر اور الینا ریباکینا نے ومبلڈن اوپن ویمنز سنگلز مقابلوں کے فائنل تک رسائی حاصل کر لی

83

لندن۔8جولائی (اے پی پی):انس جابر اور الینا ریباکینا نے جیت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ومبلڈن اوپن ویمنز سنگلز مقابلوں کے فائنل میں جگہ بنا لی، دونوں کھلاڑیوں نے پہلی بار گرینڈ سلام مقابلوں کے فائنل تک رسائی حاصل کی ہے،

لندن میں جاری میگا ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں عالمی نمبر دو تیونس کی انس جابر نے جرمنی کی تتیانا ماریا کو دلچسپ مقابلے کے بعد 2-6، 6-3 اور 1-6 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ حاصل کر لی، ٹورنامنٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں قزاقستان کی الینا ریباکینا نے رومانیہ کی سمونا ہالیپ کو سٹریٹ سیٹس میں ہرا کر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا، ان کی جیت کا سکور 3-6 اور 3-6 رہا۔